کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ہفتے میں 1144 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار
انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1144  سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 165 کلو 568 گرام چرس، 02 کلو 12 گرام ہیروئن، 02 کلو 917 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 102 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 2 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1  زخمی ڈاکو سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں سے 1 موٹرسائیکل اور 3 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کئے اور چوری/چھینی گئی 4 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 05 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ سمیت 02 کلو 400 گرام چرس اور 600 گرام آئس برآمد کی۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 51 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور  9 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

Related Posts