موجودہ صورتحال میں ہٹلر سے متاثر شخص مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

موجودہ صورتحال میں ہٹلر سے متاثر شخص مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، فواد چوہدری
موجودہ صورتحال میں ہٹلر سے متاثر شخص مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے۔ افغان مسئلے پر بھارتی میڈیا عجیب و غریب بیان بازی کررہا ہے۔ مرحوم سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کا استعارہ ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جو ہٹلر سے متاثر تھا اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 92 سالہ بزرگ شخص کی میت سے بھی بھارتی خوفزدہ ہیں۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کے طرح کھڑے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری افغانستان سے متعلق پالیسی دنیا کے ساتھ ہے ۔ بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی تجارت نہیں چل رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم برنال بھیجنے کی اجازت مل جائے تاکہ بھارت کی جلن کا علاج ممکن ہو سکے۔ بھارت کو اجازت نہیں دیں گے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرسکے۔

مودی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی لوک سبھا بھی مودی سے پوچھتی ہے کہ بھارتی عوام کے اربوں روپے افغانستان میں کیوں لگائے؟

ن لیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں ٹاس ہوتا ہے ایک ہفتے شہباز شریف فرنٹ پو کھیلتے ہیں تو دوسرے ہفتے مریم نواز سامنے ہوتی ہیں۔ اسی ٹاس کے نتیجے میں تیسرے ہفتے شاہد خاقان عباسی کی باری ہوتی ہے اور چوتھے ہفتے نواز شریف کی باری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے ، شہباز شریف ، بلاول زرداری ، مریم نواز اور فضل الرحمان کو پتا نہیں ہے کہ دوسرے کی رائے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

Related Posts