افغانستان: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکا، 7 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

 افغان صوبے بغلان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے وقت زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

عرب عوام میں اشتعال بڑھنے لگا، اردن کے ہزاروں شہریوں کا اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ

10 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ بھگدڑ کی وجہ سے کئی افراد پیروں تلے روندے گئے جس سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 17 تک جا پہنچی جبکہ 7 لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طالبان نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ خود کش حملہ آور کی لاش کے ٹکڑوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فرانزک کے بعد حملہ آور کی شناخت کی جا سکے گی۔

تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

Related Posts