سہ فریقی سیریز میں افغانستان نے میزبان عرب امارات کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے 170 رنز کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹ پر 166 رنز بناسکی۔ امارات کے محمد وسیم 44 اور آصف خان 40 بناکر نمایاں رہے، علی شان شرفو نے 27 رنز اسکور کیے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔

Related Posts