مہنگائی کی ستائی عوام کو سنہری جھٹکا؛ سونے کی قیمت ہوشربا اضافے سے ریکارڈ سطح پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، یہ قیمتیں آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرنے تک کار آمد رہیں گی۔

صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

مقامی مارکیٹس میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts