نبی آخر الزمان ﷺ کی ولادت باسعادت پر امت کا والہانہ اظہارِ محبت؛ درود و سلام سے فضائیں معطر ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نبی آخر الزمان، رحمتِ دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا پرمسرت دن آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس مبارک موقع پر شہر شہر، گاؤں گاؤں اور ہر گلی اور محلے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اس بابرکت دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فجر کی نماز کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی سلامتی، ترقی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

مساجد، سرکاری عمارتوں، بازاروں، گلیوں اور چوراہوں کو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کر دیا گیا ہے۔ ہر طرف عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو بکھری ہوئی ہے، اور زبانِ حال سے امت نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر رہی ہے۔

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں نعت خوانیاں اور درود و سلام کی محفلیں برپا ہیں۔ عاشقانِ رسول ﷺ بڑی تعداد میں ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

Related Posts