عمران خان کی آنکھ کی بینائی خطرے میں؟ آفتاب اقبال نے تشویش کا اظہار کردیا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان، فائل فوٹو

سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیل میں قید تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان آنکھ کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں آفتاب اقبال نے کہا کہ انہیں سابق وزیرِ اعظم کی آنکھ کی بیماری کے بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو یہ انتہائی تشویشناک ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس خبر کے سامنے آنے کے وقت پر بھی سوال اٹھایا۔

آفتاب اقبال نے سوال کیا کہ جب کسی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو پھر یہ خبر باہر کیسے آئی؟

تحریکِ انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جیل میں معائنہ کرنے والے طبی ماہرین کے مطابق یہ ایک نہایت حساس اور سنگین طبی مسئلہ ہے، جس کا بروقت اور درست علاج نہ کیا گیا تو بینائی کو مستقل نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ اس بات پر زور دے رہی ہے کہ علاج جیل کے اندر ہی کیا جائے، حالانکہ ماہر ڈاکٹر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسا علاج جیل میں ممکن نہیں اور اس کے لیے آپریشن تھیٹر اور خصوصی طبی سہولیات درکار ہیں۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ رویہ عمران خان کی بینائی اور مجموعی صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم کو آخری بار اکتوبر 2024 میں اپنے ذاتی معالج تک رسائی دی گئی تھی، جسے پارٹی نے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا۔

Related Posts