لاہور: مشہور و معروف شاعر حبیب جالب کے بارے میں غیر مناسب تبصرہ کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے میزبان آفتاب اقبال پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان آفتاب اقبال نے مشہور و معروف حبیب جالب پر تنقید کے نشتر برسادیئے، انہوں نے کہا کہ حبیب جالب تو شاعر ہی نہیں تھے، انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا انہیں پڑھنا تو ایک قسم کی نااہلی تھی، وہ کیا شاعری ہو گی جسے شہباز شریف پڑھتا ہے۔
حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے بھی آفتاب اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا، اُن کا کہنا تھا کہ فیض صاحب جو کہہ گئے وہ سب لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں، آفتاب اقبال کو اس طرح کے بیانا ت دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
آفتاب اقبال کو انکے بیان کی وجہ سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر نے بھی تنقید کا نشانہ بنا یا، انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کے خیال میں حبیب جالب ایک بڑے شاعر تھے جسے فیض بڑا شاعر کہہ دے اس شاعر کو کسی دوسرے کے کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
فیض احمد فیض کے خیال میں حبیب جالب ایک بڑے شاعر تھے جسے فیض بڑا شاعر کہہ دے اس شاعر کو کسی دوسرے کے کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں https://t.co/SYLSqeQMIv
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) January 29, 2022
علی حسین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب اقبال پتہ نہیں کون سے ماضی میں رہتا ہے، اسکی مثال اس چمگادڑ جیسی ہے جسکو اندھیرے اور گندگی میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ حبیب جالب مستقبل کا شاعر ہے حبیب جالب آنے والی نسلوں کا شاعر ہے۔
آفتاب اقبال ایک شوخا، سطحی طوطا ہے اس کی کیا اوقات ہے حبیب جالب کے سامنے. https://t.co/yTBaeoHrOw
— Akmal Ghumman (@AkmalGhumman) January 30, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








