لیاقت یونیورسٹی جامشورو کی فیسوں میں کئی سو گنااضافے کیخلاف احتجاج شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

لیاقت یونیورسٹی جامشورو کی فیسوں میں کئی سو گنااضافے کیخلاف احتجاج شروع
لیاقت یونیورسٹی جامشورو کی فیسوں میں کئی سو گنااضافے کیخلاف احتجاج شروع

جامشورو: لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورونے فیسوں میں 400گناہ اضافہ کردیا ہے، طلبہ و طالبات کی جانب سے فیسوں میں من مانے اضافے کیخلاف احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشوروکی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر نمبرDOC#LUMHS/REG/ACD-428میں لکھا گیا ہے کہ 25ستمبر 2021کو ہونیو الی فنانس پلاننگ کمیٹی کے ریزولوشن نمبر 9اور 24دسمبر 2021کو منعقدہ سنڈیکیٹ کے 50ویں اجلاس میں منظوری کے بعد فیسوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورومیں  اس سے قبل مارکس سرٹیفکیٹ کی فیس 75اور 100تھی جس کو بڑھا کر 300کردیا گیا ہے،پاس سرٹیفکیٹ کی پہلے فیس 75اور 100تھی جس کو بڑھا کر 500روپے کردیا گیا ہے، ٹرانسکرپٹ سرٹیفکٹ اور کنسولوڈیٹ مارک شیٹ کی پہلے فیس 800اور 1ہزار روپے تھی جس کو بڑھا 2000کردیا گیا ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورومیں اکیڈمک سرٹیفکیٹ کی پہلے فیس 2800تھی جس کو بڑھا کر 5000روپے کردیا گیا ہے، ڈگری کی فیس اس سے قبل 800اور 1000روپے تھی جس کو بڑھا کر 3000روپے کردیا گیاہے، نقل شدہ (Duplicate)ڈگری کی فیس اس سے قبل 2000روپے سے بڑھا کر 5000روپے کردیا گیا ہے۔

ڈگری میں نام کی تبدیلی کے بعد سرٹیفکیٹ کی فیس 1000روپے، ری ٹوٹلنگ آف مارکس کی فیس 500روپے فی مضمون سے بڑھا کر 1000روپے فی مضمون کردی گئی ہے، میڈیم آف لینگویج سرٹیفکیٹ کی فیس 800سے بڑھا کر 1000کردی گئی ہے، ویری فکیشن کی فیس 300فی دستاویزسے بڑھا کر 500روپے فی دستاویز کردی گئی ہے،امتحانی فیس 1330روپے سے بڑھا کر 3050فی سمسٹر اور 5050روپے سالانہ کردی گئی ہے۔

سندھی اسٹوڈنٹ تحریک (SST)نے اس حوالے سے لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشوروکے خلاف احتجاج شروع کردیاہے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے پہلے ہی لوگ پریشان ہیں اور مالی حالات سے تنگ ہیں، اور ویسے بھی متوسط طبقے کے خاندان اتنی زیادہ فیسیں برداشت نہیں کر سکتے ہیں لہذاہ فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند

لیاقت یونیورسٹی آف میٖڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشوروکے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن اور رجسٹرار حاجی محمد شیخ سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

Related Posts