خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب نشانے پر؟ کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا اندیشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Chenab in high flood at Qadirabad, Marala and Khanki
FILE PHOTO

پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کے نتیجے میں پوٹھوہار خطے میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یہ بارشیں آج سے شروع ہو کر 23 اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں تیز بارشوں کے ساتھ کلاؤڈ برسٹ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

نالہ لئی اور اربن فلڈنگ کے خطرات

پوٹھوہار خطے میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے نالہ لئی میں نہانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہری سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ریسکیو اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے قریب جانے سے روکیں بارش سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں کمزور چھتوں کے نیچے نہ رہیں اور ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ، راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ فی الحال کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا، گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Related Posts