لیونل میسی کا سب سے کم عمر اور تیز رفتار سنگ میل؛ عالمی فٹبال کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انٹر میامی کے لیونل میسی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی جب انہوں نے ایل اے گلیکسی کے خلاف 3-1 کی جیت میں اپنا 875واں کیریئر گول سکور کیا اور وہ عالمی فٹبال میں اس سنگ میل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

میسی نے معمولی انجری بعد واپسی کرتے ہوئے صرف 45 منٹ کھیلے اور میچ جیتنے والا گول داغا جو انہوں نے شاندار انفرادی رن کے بعد کیا جس نے گول کیپر کو بے بس کردیا۔ یہ گول انہوں نے صرف 1,116 میچز میں سکور کیا جو کہ اس سنگ میل تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ ہے۔

میسی کا پیشہ ورانہ کیریئر 1 مئی 2005 کو شروع ہوا جب انہوں نے بارسلونا کے لیے الباسیٹ کے خلاف اپنا پہلا گول سکور کیا۔ 17 سال کی عمر میں 87ویں منٹ میں سبسٹیٹیوٹ کے طور پر میدان میں اترے۔

انہوں نے رونالڈینہو کے پاس پر ایک خوبصورت لوب گول کیا جس سے 2-0 کی جیت یقینی ہوئی۔ یہ گول ابتدا میں آف سائیڈ تنازع کا شکار رہا لیکن میسی نے جلد ہی اپنی صلاحیت ثابت کی۔ یہ ان کے شاندار کیریئر کا آغاز تھا جس نے انہیں اس وقت لا لیگا کا سب سے کم عمر گول سکورر بنایا۔

میسی کرسٹیانو رونالڈو سے صرف 63 گول پیچھے ہیں جو 938 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ گولز کے علاوہ میسی نے پلے میکنگ میں بھی کمال دکھایا کیریئر میں 389 اسسٹس کیے۔ گولز اور اسسٹس کو ملا کر انہوں نے اپنے کیریئر میں 1,263 براہ راست گولز میں حصہ ڈالا۔

کلب اور قومی ٹیم کے اعدادوشمار

بارسلونا: 672 گول، 269 اسسٹس، 778 میچز

ارجنٹینا: 112 گول، 58 اسسٹس، 193 میچز

پی ایس جی: 32 گول، 34 اسسٹس، 75 میچز

انٹر میامی: 59 گول، 28 اسسٹس، 71 میچز

میسی اب 900 گولز کے قریب ہیں اور 1,000 گولز کا سنگ میل بھی ان کی دسترس میں ہے جو ان کے افسانوی مقام کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

Related Posts