پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرانسپورٹ کے کرائے
(فوٹو: ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ)

پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہوگئے ہیں۔ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نفاذ کا حکم دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرایہ کم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی تھی جس کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ زیادہ کرایہ چارج کرنے پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کیے جاچکے ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں سے لیا گیا زائد کرایہ واپس کروایا جارہا ہے۔ نئے کرایوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز تشکیل دے دئیے گئے۔ حکومت نے 15اور 16ستمبر کی درمیانی شب پیٹرولیم مصنوعات سستی کی تھیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں آئندہ 15روز تک کیلئے کمی کی گئی تھی۔ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔ پیٹرول کی قیمت 10روپے فی لیٹر کم ہو کر 249روپے 10پیسے پر آگئی تھی۔

 

Related Posts