تمنا بھاٹیا کے بعد نورا فتیحی کی انٹری! کیا راگنی ایم ایم ایس تھری پہلی دو فلموں سے زیادہ بولڈ ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

After Tamannaah Bhatia, Nora Fatehi has joined the cast of Ragini MMS 3
ONLINE

ممبئی: مشہور اداکارہ نورا فتیحی کو ایکتا کپور کی مقبول ہارر اور تھرلر فلم سیریز راگنی ایم ایم ایس کے تیسرے حصے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ تمنا بھاٹیا کی شمولیت کی خبر سامنے آچکی تھی جس کے بعد اب اس فلم میں دو بڑی اسٹارز کی موجودگی نے شائقین کے تجسس اور جوش کو دوگنا کردیا ہے۔

فلمی ناقدین کے مطابق راگنی ایم ایم ایس 3 اپنی گزشتہ دونوں فلموں کی طرح سنسنی، خوف اور گلیمر سے بھرپور ہوگی۔ ایکتا کپور کی یہ سیریز بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد کہانی اور دل دہلا دینے والے مناظر کے باعث کافی مقبول رہی ہے۔

 

اس بار فلمسازوں کا دعویٰ ہے کہ نئی قسط پہلے سے زیادہ سنسنی خیز ثابت ہوگی جس میں نہ صرف ہارر کا عنصر بڑھایا گیا ہے بلکہ گلیمر اور ڈانس سیکوئنسز کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

فلم بین اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر نورا فتیحی کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نورا اپنی جاندار پرفارمنس اور دلکش ڈانس کے باعث فلم میں نئی جان ڈالیں گی جبکہ تمنا بھاٹیا اور نورا کی جوڑی فلم کو مزید پرکشش بنا دے گی۔

فلمی ماہرین کا ماننا ہے کہ راگنی ایم ایم ایس 3 نہ صرف خوف اور تھرل کے شائقین کے لیے ایک شاندار تجربہ ثابت ہوگی بلکہ گلیمر کے دلدادہ ناظرین کے لیے بھی بڑی کشش رکھتی ہے۔ فلم کا باضابطہ ٹریلر جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جس کا مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts