سندھ کے اونٹ کے بعد پنجاب کی گائے بھی ظلم کی زد میں! جاگیردار کا دل دہلا دینے والا ظلم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سندھ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے افسوسناک واقعے کے بعد پنجاب کے ضلع جہلم ظالم جاگیردار نے بے زبان گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے تحصیل دینہ میں ایک ظالم جاگیردار نے اپنی زمین پر گھاس چرنے والی گائے کی ٹانگ کو کلہاڑی سے کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق گائے کو زخمی حالت میں کھیتوں سے برآمد کیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ گائے کے ساتھ ظالمانہ سلوک اس وقت روا رکھا گیا جب وہ کھیتوں میں چرتی ہوئی پائی گئی۔ دینہ پولیس اسٹیشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ابھی تک کسی کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ واقعہ اس سے پہلے ستمبر 2025 میں سندھ کے ضلع سکھر کے صالح پٹ علاقے میں پیش آنے والے ظالمانہ واقعے کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں ایک جاگیردار اور اس کے ملازمین نے ایک جوان اونٹنی کے ساتھ شدید زیادتی کی تھی۔اونٹنی جس کا نام بعد میں چاندنی یا سمی بتایا گیا، اس کی ٹانگ کو توڑا گیا، جبڑا زخمی کیا گیا اور اسے دیگر شدید چوٹیں پہنچائیں گئیں جب وہ پانی اور خوراک کی تلاش میں جاگیردار کی زمین میں داخل ہوئی تھی۔

Related Posts