ہارڈ ڈسک میں 15 خواتین کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر! رام کیش مینا کیس کی گھتی سلجھنے لگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک سنسنی خیز قتل کے معاملے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 32 سالہ سول سروس امیدوار رام کش مینا کو 6 اکتوبر کو اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ فورنسک سائنس کی طالبہ امرتا چوہان نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔ پولیس کی تحقیقات نے اس کیس کے پیچھے ایک خطرناک سازش کی حقیقت سامنے لے آئی جو کسی جاسوسی فلم سے کم نہیں۔

تحقیقات کے دوران رام کش کے کمرے سے برآمد ہونے والی ہارڈ ڈسک نے سارا راز کھول دیا۔ ڈیٹا چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ہارڈ ڈسک میں امرتا کے نجی ویڈیوز کے علاوہ 15 دیگر خواتین کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی محفوظ تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ رام کش کی عادت تھی کہ وہ خواتین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے رکھتا تھا، اور یہی عادت اس کی موت کا سبب بنی۔

رام کش اور امرتا ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت میں تھے۔ دوران تعلقات رام کش نے امرتا کے نجی ویڈیوز بنائے لیکن جب امرتا نے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا کہا تو رام کش تیار نہ ہوا۔ امرتا خوفزدہ تھی کہ یہ ویڈیوز کہیں انٹرنیٹ پر لیک نہ ہو جائیں اور اسی خوف نے اسے ایک خطرناک منصوبہ بنانے پر مجبور کر دیا۔

رواں ماہ کی 6 تاریخ کو امرتا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور ایک اور دوست کے ساتھ مل کر رام کش کو اس کے کمرے میں قتل کر دیا۔ قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے انہوں نے گیس سلنڈر پھٹنے کا ڈرامہ رچایا اور ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے لیکن پولیس نے ہارڈ ڈسک برآمد کر کے ساری سازش بے نقاب کر دی۔

پرسنل ویڈیوز ڈیلیٹ نہ کرنے کا بھیانک انجام! 21 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا دیا

پولیس حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہارڈ ڈسک میں موجود 15 دیگر خواتین کون ہیں کیونکہ اس سلسلے میں کسی نے پولیس سے رجوع نہیں کیا اور شکایت درج نہیں کروائی گئی۔

Related Posts