اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، ملاکنڈ، مردان اور ہنگو سمیت نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند اور بونیر کے علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔
پنجاب میں اٹک، میانوالی اور گوجرانوالہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا، جب کہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








