حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد رد عمل سامنے آگیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہونے والے شدید تشدد کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مجرموں کی گرفت میں ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں برسر اقتدار مافیا جانتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا، اسی وجہ کے باعث مافیا ہر قسم کا حربہ استعمال کر کے ہمارے لوگوں کو ڈرانے میں لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان الفاظ واپس لینے پر آمادہ

واضح رہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شدید تکلیف میں مبتلا نظر آئے۔

Related Posts