پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Agreement on LNG Terminal between Pakistan and Qatar

کراچی:پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کامعاہدہ، قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کی ویڈیو کانفرنس میں وفاقی سیکریٹری بحری امور، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار نہیں ہونے دینگے، علی زیدی

قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا،قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کیے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہوگی۔

پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا،قطری وزیر الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے، ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

Related Posts