کیا اس لئے عرفی جاوید کہتے ہیں؟ آئمہ بیگ کی مختصر لباس میں  بولڈ تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Aima Baig breaks the internet with new bold photoshoot

پاکستان گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ماہ مبینہ ہارٹ اٹیک کی اطلاع کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک بار پھر اپنے تازہ فوٹو شوٹ کے ذریعے توجہ حاصل کر لی ہے۔گلوکارہ تصاویر کی ایک سیریز شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر گئیں اور اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔فوٹو شوٹ میں آئمہ بیگ بغیر آستین کا لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پوسٹ پر ہزاروں لائکس اور کمنٹس جمع ہو چکے ہیں۔گلوکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، کچھ صارفین نے تعریف کا اظہار کیا اور کچھ لوگوں نے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی آئمہ بیگ کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جب انہیں نے اوور شرٹ کے ساتھ سرخ رنگ کا ٹاپ پہنے ہوئے اور جینز کے ساتھ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کی نئی تصاویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیدیا تھا۔

پاکستان کی عرفی کیونکہ، آئمہ بیگ کے نازیبا لباس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

اب ایک بار پھر بولڈ تصاویر سامنے آنے پر جہاں ان کے کچھ مداح تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں وہیں کچھ لوگ تنقید بھی کررہےہیں۔

Related Posts