پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لی ہیں، مداحوں کی طرف سے دونوں بہنوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن مبین خان نے کراچی میں 20 نومبر 1998 کے روز آنکھ کھولی۔ 2018 کے ڈرامہ سیریل بے دردی میں بیا کا کردار نبھایا جس کے باعث ایمن خان کو شہرت ملی۔
فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 38برس مکمل
شادی کے بعد ایمن خان نے اپنے نام کو بدل کر ایمن منیب کر لیا ہے۔دو سال قبل 31 دسمبر 2020 کو ایمن خان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایمن خان اور منال خان دونوں بہنیں ہیں جو اداکاری سے وابستہ ہیں۔
منال کے علاوہ ایمن خان کے 3 بھائی بھی ہیں۔ کراچی کے اردو اسپیکنگ خاندان سے تعلق رکھنے والی ایمن خان نے ساتھی اداکار منیب بٹ سے 2017 میں منگنی کی تھی۔
قبل ازیں منیب بٹ اور ایمن خان ڈرامہ سیریل بے قصور اور خواب سرائے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی کی تعریف کی اور شادی کے فیصلے کو سراہا۔
شادی کے بعد ایمن خان اور منیب بٹ نے ایک ساتھ 2019 میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی۔ دونوں کے ہاں بیٹی امل منیب کی پیدائش بھی اسی برس ہوئی۔ اداکارہ کی حیثیت سے ایمن کا پہلا ڈرامہ محبت بھاڑ میں جائے تھا۔
دوسری جانب منال خان ایمن خان کی جڑواں بہن ہیں جس نے 2011 سے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی سے کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
آج سے 2 برس قبل 2020 میں منال خان اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ نظر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے اداکار جوڑے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم تنقید کا یہ سلسلہ اس وقت ختم ہوا جب مئی 2021 میں منال اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








