کراچی، معروف عالمِ دین مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں معروف عالمِ دین مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے جس کی امامت چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلبہ نے شرکت کی۔ سیاسی قائدین اور سماجی رہنما بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوپ 27، پاکستان کا ماحولیاتی مسائل کے ازالے کیلئے فنڈ کے اعلان کا خیر مقدم

https://twitter.com/mrizwanbhatti/status/1594190733552111616

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، مولانا اورنگزیب فاروقی، امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی نمازِ جنازہ میں شریک تھے۔

دارالعلوم کراچی میں ادا کی جانے والی نمازِ جنازہ کے دوران دارالعلوم کے دروازے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ دارالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 18 نومبر کی شب کو مفتئ اعظم پاکتان مولانا محمد رفیع عثمانی کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت معروف عالمِ دین کی عمر 88 برس تھی۔ آپ درسگاہِ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ تھے۔

مفتی رفیع عثمانی کو ان کی دینی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی نے 30 سے زائد کتب تحریر کیں، مفسرِ قرآن اور فقیہِ عالم بھی تھے۔

مولانا رفیع عثمانی کی پیدائش 21 جولائی 1936 کے روز بھارت کے علاقے دیو بند میں ہوئی۔ نام معروف عالمِ دین مولانا اشرف تھانوی نے رکھا۔ والد مولانا شفیع دارالعلوم دیوبند کے مفتئ اعظم رہے۔

Related Posts