ایمن اور منیب کے گھر تیسری بیٹی کی آمد! جانتے ہیں نام کیا رکھا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Aiman Khan and Muneeb Butt welcome third child
ONLINE

کراچی: معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے گھر تیسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام نایمل منیب رکھا ہے۔ ننھی پری 26 اگست 2025 کو پیدا ہوئی۔

اداکار منیب بٹ نے خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنی دونوں بڑی بیٹیوں امل اور میرال کی جانب سے ننھی بہن کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی پوسٹ کیا۔ پیغام میں لکھا گیا کہ نایمل! تمہاری آمد نے ہماری دنیا میں خوشیوں کا جادو بھر دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہیں ہمیشہ پیار، ہنسی اور گرمجوشی سے بھری یادیں دیں گے۔ تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کر دیا ہے۔

اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر یہی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مداحوں اور شوبز کی شخصیات نے ایمن خان اور منیب بٹ کو والدین بننے پر ایک بار پھر مبارکباد دی اور نایمل منیب کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ 21 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ جوڑے کی دو بیٹیاں امل اور میرال پہلے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور اب ان کے خاندان میں ننھی نایمل کی آمد نے خوشیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related Posts