کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے ایک غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ گرفتاری ایک پرواز کے دوران ہوئی جو کراچی سے ریاض جا رہی تھی۔ ملزمہ عام مسافر کی طرح سفر کر رہی تھی۔ تحقیقات کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے اس قسم کی کھیپی (اسمگلنگ) کر رہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایئر ہوسٹس کے بیان کی بنیاد پر معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائن کے عملے کے مزید 12 ارکان بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ یہ تمام افراد متعلقہ اداروں (جیسے اے ایس ایف، اے این ایف، کسٹمز اور ایئر لائن کے کاؤنٹرز) کے بعض اہلکاروں سے مل کر کام کر رہے تھے۔ ملزمہ نے ان اداروں سے کلیئرنس حاصل کرکے غیر قانونی اشیاء کو آسانی سے باہر ممالک بھیجنے کا سلسلہ چلایا ہوا تھا۔
ایف آئی اے نے غیر ملکی ایئر لائن کے عملے اور متعلقہ دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ گرفتار ملزمہ کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے اور اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر توڑا جا سکے۔
یہ کارروائی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایئرپورٹ عملہ یا ایئر لائن کے ملازمین کا ملوث ہونا بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








