ایشوریا رائے کی کار ممبئی میں حادثے کا شکار، اداکارہ کی حالت کیسی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Aishwarya Rai’s car meets accident in Mumbai
FILE PHOTO

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن بدھ کے روز ممبئی میں ایک معمولی حادثے کا شکار ہوئیں، جب ان کی کار کو مبینہ طور پر ایک سرخ بس نے ٹکر ماری تاہم وہ محفوظ رہیں اور گاڑی کو بھی کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح مصروف سڑک پر بس ان کی کار سے ہلکے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعدان کی سیکورٹی ٹیم گاڑی سے باہر آئی اور بس ڈرائیور سے مختصر بات چیت کے بعد روانہ ہو گئی۔

 

دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں ایشوریا رائے فلم ساز آشوتوش گواریکر کے بیٹے کونارک کی شادی میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے شوہر ابھیشیک بچن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تقریب میں کئی بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی اور وائرل تصاویر میں بچن خاندان کو نئے جوڑے کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts