بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اداکار اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اپنی پہچان سے چار چاند لگانے آرہے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کہانی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں ایک قحبہ خانے کی مالکن کے گرد گھومتی ہے جو ایک حقیقی کردار پر مبنی ہے۔
گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اعلان اکتوبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ یہ فلم حسین زیدی کی کتاب کے ایک باب ’مافیا کوئینس آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کو آخرکار ریلیز کی تاریخ مل گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








