معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے ’ووگ‘ میگزین میں اپنے کام کی تعریف ہونے اور دلہن کے ہمراہ تصویر شائع ہونے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیاہے۔
ایچ ایس وائے نے انسٹاگرام پر ’ووگ‘ میگزین میں شائع اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے کام سے متعلق معروف جریدے میں مضمون شائع ہونے پر خوشی محسوس ہوئی۔فیشن ڈیزائنر نے لکھا کہ میگزین میں ان کا اور ان کے کام کا ذکر اعزاز سے کم نہیں۔
ایچ ایس وائے نے امبر احمد اور ان کے شوہر رائے احمد کے لیے شادی کا لباس تیار کیا تھا، جن کی شادی سے متعلق ووگ میگزین میں مضمون شائع ہوا۔انہوں نے جو میگزین کے مضمون کی جو تصویر شیئر کی، اس میں انہیں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری خاتون امبر احمد کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈیزائنر حمزہ ملک عاطف اسلم کے اپنی اہلیہ کو ’اسٹائلسٹ‘ کہنے پر ناراض
امبر احمد کے عروسی لباس کا وزن 40 کلو سے زیادہ تھا جو کہ قدیم روسی شاہی لباس سے مشابہہ تھا۔امبر احمد کی شادی کی مختلف تقریبات کے لیے ان کا لباس مختلف فیشن ہاؤسز نے تیار کیا تھا مگر ان کے عروسی لباس کو ایچ ایس وائے نے تیار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








