اظفر رحمان اور اریبہ حبیب ڈرامہ ’رخصتی‘ میں جلوہ گر ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Azfar Rehman and Areeba Habib to star in drama ‘Rukhsati’

اداکار اظفر رحمان اور اریبہ حبیب آنے والے ڈرامہ سیریل رخصتی میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ڈرامے کے حوالے سے اظفر رحمان نے بتایا کہ اس سیریل میں علی عباس ،رباب ہاشم ،عتیقہ اوڈھو، جاوید شیخ، روبینہ اشرف اور گل رانا بھی شامل ہیں۔

اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی لائم لائٹ سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ٹرولنگ اور کچھ چیزوں کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتا ہوں جبکہ میری بیوی بھی سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی۔

اس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے کہا تھا کہ ماضی میں اداکاری و فنکاری کے شعبے سے وابستہ کئی خواتین نے ہراساں کیا لیکن مجھے ان کا نام لینا پسند نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:احسن خان اور نیلم منیر نئی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرینگے، چکر کا ٹیزر ریلیز

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار اظفر رحمان نے می ٹو مہم سے متعلق سوال بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ آپ اپنی ذات کیلئے کسی کے ساتھ بھی زبردستی کا استحقاق نہیں رکھتے۔

می ٹو مہم کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اداکار اظفر رحمان نے کہا کہ متعدد خواتین نے مجھے گزشتہ ادوار میں ہراساں کیا تاہم ان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بلا تحقیق کسی کو پراپیگنڈے کا نشانہ بنانا درست نہیں۔

Related Posts