را کا ایجنٹ عرفان گرفتار، اعترافی بیان جاری، آزاد کشمیر پولیس کی دھواں دھار پریس کانفرنس

تازہ ترین

تازہ ترین

را کا ایجنٹ
(فوٹو: آن لائن)

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے را کے ایجنٹ عرفان کو گرفتار کرلیا ہے جس کا اعترافی بیان بھی جاری کردیا گیا۔ آزاد کشمیر پولیس نے دھواں دھار پریس کانفرنس میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ را کیلئے کام کرنے والے ایجنٹ عرفان کو راولا کوٹ پولیس نے گرفتار کیا جو حساس مقامات اور تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر حساس معلومات کو دشمن تک پہنچا رہے تھے۔ را ایجنٹ اپنے مذموم عزائم سے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا رہا۔ ہم آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ را کا ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کررہا تھا اور دشمن کو حساس معلومات فراہم کررہا تھا۔ ہم اپنی مقدس مٹی کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ دشمن فیس بک، انسٹاگرام یا ٹک ٹاک کے ذریعے لڑکی یا صحافی بن کر ٹریپ کرتے ہیں۔

 

Related Posts