اکشے کمار کی خوفناک کامیڈی فلم بھوت بنگلہ ریلیز، آن لائن تلاش کیلئے رش لگ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اکشے کمار
(فوٹو: آن لائن)

معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی خوفناک کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کے آن لائن پرنٹ اور ٹریلر سمیت دیگر متعلقہ ویڈیوز کی تلاش کیلئے سرچ انجنز پر رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار  اکشے کمار اور ہدایتکار پریا درشن 10 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم مزاح کو ماورائی عناصر کے ساتھ ملا کر پیش کرتی ہے اور اس کا مقصد کامیڈی ہارر صنف میں اس جوڑی کی سابقہ کامیابی کو دوبارہ دہرانا ہے۔

کہانی ارجن آچاریہ کے گرد گھومتی ہے، جو مالی مشکلات کا شکار شخص ہے جسے دور افتادہ قصبے منگل پور میں اپنے آبائی محل “آچاریہ نواس” کی وراثت ملتی ہے۔ اپنی قسمت بدلنے کی امید میں وہ حویلی میں اپنی بہن کی طویل عرصے سے مؤخر شادی منعقد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

تاہم قصبہ ایک پراسرار نحوست کے سائے میں ڈوبا ہوا ہے، جسے ارجن ابتدا میں توہم پرستی قرار دے کر نظر انداز کر دیتا ہے، لیکن رفتہ رفتہ اس نحوست کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں اور شادی کی تیاریاں شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ نحوست ارجن آچاریہ کا گھیراؤ شروع کردیتی ہے۔

جوں ہی شادی کی تیاریاں شروع ہوتی ہیں، محل کے اندر عجیب اور بتدریج خوفناک واقعات پیش آنے لگتے ہیں، جس کے بعد ارجن کو اپنے خاندان کے ماضی سے منسلک خوفناک قوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں مضبوط معاون کاسٹ بھی شامل ہے، جن میں پریش راول، تبو اور راج پال یادو کے نام نمایاں ہیں۔

Related Posts