پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز نے ایران امریکا کشیدگی اور امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کو عبور کرلیا، آئل ٹینکر شالامار پر 4 لاکھ 40 ہزار خام تیل موجود ہے، شالامال آئل ٹینکر ابوظبی سے کراچی روانہ ہوا تھا، آئل ٹینکر 19 اپریل کو کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔
دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز پر جاری کشیدگی کے مابین ملک بھر کی معیشتوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔
سربراہ آئی ای اے کے مطابق کچھ ممالک کوبحالی میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوگا، عراق کو تیل کی پیدواربحال کرنے میں سعودی عرب سے زیادہ وقت درکار ہے، اسی طرح دیگر ممالک کو بحالی کیلئے الگ الگ وقت درکار ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








