اکشے کمار کی مرسیڈیز کار نے رکشے کو کچل ڈالا! جانیں اداکار اور ڈرائیور کی حالت کیسی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی سیکیورٹی گاڑی ایک سنگین حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک آٹو رکشہ شدید نقصان پہنچا اور اس کا ڈرائیور نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ حادثہ پیر کی شام 19 جنوری 2026 کو تقریباً رات 8 سے 9 بجے کے درمیان مکتیشور روڈ کے قریب پیش آیا۔ اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بیرون ملک سے واپسی کے بعد ایئرپورٹ سے اپنے جوہو گھر جا رہے تھے تاہم حادثہ ان کی ذاتی گاڑی میں نہیں بلکہ ان کی سیکیورٹی قافلے کی ایک گاڑی میں ہوا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کار نے پیچھے سے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آٹو رکشہ پلٹ گیا اور سیکیورٹی گاڑی سے جا ٹکرایا۔ اس چین ری ایکشن کے دوران آٹو رکشہ شدید تباہ ہوا اوپر سے دب گیا اور ایک طرف پلٹ کر گر گیا۔ آٹو رکشہ کے ڈرائیور اور ایک مسافر گاڑی کے نیچے پھنس گئے۔

آٹو رکشہ کے ڈرائیور کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بھائی محمد سمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ تقریباً 8 سے 8:30 بجے کے درمیان ہوا۔ میرا بھائی رکشہ چلا رہا تھا جب پیچھے اکشے کمار کی مرسڈیز کاریں موجود تھیں۔ مرسڈیز نے انوا کو ٹکر ماری جس سے انوا آٹو رکشہ سے ٹکرائی۔ نتیجتاً میرا بھائی اور ایک مسافر نیچے دب گئے۔ پورا رکشہ تباہ ہو گیا اور میرا بھائی سنگین حالت میں ہے۔ ہم صرف مناسب علاج اور رکشہ کے نقصان کا معاوضہ چاہتے ہیں۔

پولیس نے مرسڈیز کار کے ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں تباہ حال آٹو رکشہ اور پلٹی ہوئی سیکیورٹی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار خود اس گاڑی میں موجود نہیں تھے اور ان کی ذاتی گاڑی حادثے میں شامل نہیں ہوئی۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی مدد کی۔

Related Posts