آغا خان یونیورسٹی نے زائری انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آغا خان یونیورسٹی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: آغا خان یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن لیڈرشپ فورم میں زائری انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن لیڈر شپ فورم میں اعلیٰ تعلیم پر مرتب ہونے والے تحقیق کے اثرات کیلئے ایک پروقار تقریب کے دوران زائری انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عالمی سطح پر ماہرینِ تعلیم کی اہم جمعیت کہلانے والا ہائر ایجوکیشن لیڈر شپ فورم مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور برطانیہ کے قابلِ ذکر تعلیمی و سیاسی رہنماؤں کا مرکز ہے۔

آج سے 3 سال قبل 2021 میں شروع ہونے والے زائری انٹرنیشنل ایوارڈز برائے اعلیٰ تعلیم کو 6شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ آغا خان یونیورسٹی کو ریسرچ ایکسیلینس ایوارڈ یو اے ای کی وزیرِ مملکت نے پیش کیا۔

عہود بن خلفان الرومی، وزیر مملکت برائے ڈویلپمنٹ اینڈ فیوچر، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کیے گئے ایوارڈ کو آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر سلیم ویرانی نے وصول کیا اور زائری ایوارڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تحقیقی ایوارڈ سے نوازے جانے کا مقصد آغا خان یونیورسٹی کی سماجی و اقتصادی اور سیاسی و ثقافتی شعبہ جات میں  قابلِ قدر تحقیق اور علمی کاوشوں اور معاشرے کو پہنچنے والے بامعنی فوائد کا اعتراف کرنا ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی کے وائس پرووسٹ ریسرچ ڈاکٹر سلیم ویرانی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے فیکلٹی ممبران، ریسرچ ٹیموں، منتظمین اور یونیورسٹی کی قیادت کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔

صدر، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے کہا کہ’’یہ اعزاز ہماری فیکلٹی، محققین، اور عملے کی لگن اور باہمی تعاون کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جو تحقیق میں بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل محنت کرتے ہیں۔

Related Posts