واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جو عالمی سطح پر شہرت کی حامل ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے 3 چینی اور 1 بیلا روسی کمپنی پر پابندی عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چاروں ادارے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ترسیل کے ذمہ دار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13382 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چاروں اداروں نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرامز بشمول طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہم کیے تھے۔
محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق پابندی کا شکار اداروں میں بیلا روس کا منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ، چینی کمپنیاں لانگ شیان ٹیکنالوجی، تیانجن کرئیٹو سورس اور گرینپیکٹ کمپنی شامل ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلا اور ترسیل میں تعاون کررہی تھیں۔
بیان کے مطابق بیلا روس میں قائم وہیل ٹریکٹر پلانٹ نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کو خصوصی گاڑیوں کی چیسس فراہم کرنے کیلئے کام کیا، چینی کمپنی لانگ شیان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے پروگرام کو متعلقہ سامان دیا جبکہ دیگر کمپنیوں پر بھی اسی قسم کے الزامات لگائے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








