پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کے اندر ایک بار پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کی خواہش جاگ اٹھی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیا، ویڈیو
علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔
علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








