بسنت کے دوران موسم کیسا ہوگا، منچلوں کو اپنا پتنگ بازی کا شوق پورا کرنے کا پورا پورا موقع ملے گا یا بارش سب تیاریوں پر پانی پھیر دے گی، اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ہوا بھی پتنگ بازی کیلئے آئیڈیل ہوگی۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








