فیشن انڈسٹری کراچی کے لوگوں سے تعلق نہیں رکھتی۔علی ذیشان

تازہ ترین

تازہ ترین

علی ذیشان

لاہور: معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کراچی کے لوگوں سے تعلق نہیں رکھتی، میں ایک فیشن گریجویٹ ہوں لیکن آپ کے پاس میرے کام کا تجزیہ کرنے کی قابلیت بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے کہا کہ میں فیشن انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ تھا جب ڈیوا کے راحیل راؤ نے لاہور کے فیشن شو پر میرے متعلق اپنے آرٹیکل کا بتایا۔

فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے کہا کہ راحیل راؤ کہہ رہے تھے کہ میں نے آپ کے کام کا تجزیہ کیا ہے، اپنے بارے میں میرا آرٹیکل پڑھیں  جو بد ترین ہے، اپنی کاٹھ کباڑ نما کلیکشن دیکھیں اور یہ آپ کی اہمیت ہے کہ آپ لاہور کا کچرا ہیں۔

علی ذیشان نے کہا کہ اس تبصرے سے میں بہت مایوس ہوا۔ کراچی کی فیشن انڈسٹری نے مجھے رونے پر مجبور کردیا۔ میں اپنی کار کی جانب گیا اور یوں رونے لگا جیسے اپنا بچہ کھو دیا ہو۔ میں ایک فیشن گریجویٹ ہوں اور آپ کے پاس میرے کام کا تجزیہ کرنے کی قابلیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس قابلیت ہی نہیں تو میرے کام پر سوال اٹھانے کا حق بھی نہیں بنتا۔ راحیل راؤ نے مجھے ٹرول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ میں لاہور میں فیشن شو کررہا تھا۔ میری ماں اس وقت عمرے کیلئے گئی ہوئی تھیں۔

Related Posts