پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے نعتِ رسول ﷺ بلغ العلیٰ بکمالہٖ ریلیز کردی ہے جسے سن کر مداحوں کا ایمان تازہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کیلئے گیت گا کر داد وصول کرنے والے گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک کے موقعے پر نعتِ رسول ﷺ سنا کر سماں باندھ دیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نعت کی ویڈیو کے ساتھ اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مداحوں کو بھی وہ سکون و اطمینان نصیب ہوگا جو یہ نعت سناکر مجھے ملا۔
اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نعت شیئر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ روح پرور نعت عوام کے مذہبی جوش و خروش میں اضافہ کرے گی۔ اب تک نعت کی ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو ریلیز کرنے سے قبل علی ظفر نے کہا کہ میں نعتِ رسول ﷺ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا کیونکہ اس کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے علی ظفر کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: دانیال ظفر ماہرہ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھانے کیلئے تیار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








