عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری دکھانے کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری دکھانے کیلئے تیار
عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری دکھانے کیلئے تیار

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ بہت جلد نیٹ فلکس کی فلم میں اداکاری دکھاتی نظر آئیں گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکارہ نیٹ فلکس کی اسپائی تھرلر ‘ہارٹ آف اسٹون’ میں کام کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

پراجیکٹ میں عالیہ کے علاوہ گال گوڈٹ اورجیمی ڈورنن شامل ہیں، اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پرڈیڈ لائن ہالی ووڈ کی پوسٹ شیئرکرتے ہوئے خبرکی تصدیق کی ۔

ہارٹ آف سٹون کی ہدایت کاری ٹام ہارپر کریں گے، فی الحال اس پروجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم نیٹ فلکس نے اس کے حقوق گزشتہ سال جنوری میں خریدے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر بیٹس سیزن 2، انوشے عباسی ایک بار پھر بینڈ کا حصہ بن گئیں

عالیہ بھٹ کی تازہ ترین بالی ووڈ ریلیز سوانحی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیواڑی’ ہے جس کے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی ہیں،فلم کو بیحد پسند کیا جارہا ہے اوریہ باکس آفس پرمتاثرکن بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Related Posts