خواتین کے عالمی دن موقع پر شاہد آفرید ی کا پیغام، فیملی کی تصویر شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کے عالمی دن موقع پر شاہد آفرید ی کا پیغام، فیملی کی تصویر شیئر کردی
خواتین کے عالمی دن موقع پر شاہد آفرید ی کا پیغام، فیملی کی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے خواتین کے عالمی دن موقع پر فیملی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا۔

شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

سابق کھلاڑی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ 5 شاندار لڑکیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے، آئیے اس دن کو روزانہ منائیں اور اُن کا ساتھ دیں، یوم خواتین مبارک۔

یاد رہے کہ آج پوری دنیا میں عورتوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

Related Posts