پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار سمیع خان اور خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ کے نئے ڈرامے تقدیر کی پہلی قسط پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
ڈوروے انٹرٹینمنٹ کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل تقدیر کی ہدایت محسن طلعت نے دی ہے اور اسے بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ ڈرامہ پیر سے جمعرات تک رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوئی جس میں علیزے شاہ کو بطورِ ہیروئن جبکہ سمیع خان کو بطورِ ہیرو دکھایا گیا ہے۔
اس قسط کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سمیع خان کو علیزے کا ہیرو نہیں دکھانا چاہیئے تھا وہ بالکل انکل لگ رہا ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ علیزے نے ڈرامے میں بہت زیادہ میک اپ کیا ہوا ہے جبکہ اُسے میک اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








