بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی جانوی مہتا ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو چکی ہیں، 24 نومبر کو جدہ میں IPL 2025 کی نیلامی کی تقریب ہوئی تھی جس میں ٹیم مالکان اور نمائندوں نے کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائی۔
اس ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے جانوی مہتا کو آئی پی ایل “گرل” کے طور پر دریافت کیا۔

جانوی مہتا کی تصاویر نیلامی کے دوران سوشل میڈیا پر آئیں تو کئی افراد نے سوال کیا کہ “کیا یہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی ہے؟” جبکہ کچھ افراد نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “جوہی چاولہ کی بیٹی بہت خوبصورت ہے، آپ اس کی مسکراہٹ میں جوہی کو دیکھ سکتے ہیں۔”
جانوی مہتا کی تفصیلات
جانوی مہتا جوہی چاولہ اور جے مہتا کی بیٹی ہیں۔ وہ 21 فروری 2001 کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی تعلیم دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول، انگلینڈ کے چارٹر ہاؤس اسکول اور کولمبیا یونیورسٹی، نیو یارک سے حاصل کی۔
آئی پی ایل نیلامی اور جانوی کا کردار
جانوی مہتا نے آئی پی ایل نیلامی میں 17 سال کی عمر میں سب سے کم عمر کی شریک کی حیثیت سے تاریخ رقم کی اور اس کے بعد سے کولکتا نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا، جو ان کے والدین کے مشترکہ ملکیت میں ہے۔ وہ 2022 میں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں شاہ رخ خان کے بچوں آریان خان اور سہانا خان کے ساتھ نیلامی میں بیٹھا ہوا دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جانوی کی موجودگی
جانوی سوشل میڈیا پر بہت کم سرگرم رہتی ہیں اور اس کے پوسٹس کی تعداد محدود ہے۔ ان کے 49.7 ہزار فالورز ہیں اور وہ اپنی زندگی کو کافی پرائیویٹ رکھتی ہیں۔ گزشتہ سال نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا لائٹ لائم میں نہ رہنا فطری بات ہے۔
جوہی کا کہنا تھا کہ جانوی ایک “شاندار بچی” ہے اور اس کا تعلیمی ریکارڈ مثالی ہے۔ جوہی نے یہ بھی بتایا کہ جانوی نے اپنے آئی جی سی ایس ای امتحانات میں بھی اچھے نتائج حاصل کیے اور بھارت میں ہسٹری میں ٹاپ کیا۔ مزید یہ کہ جانوی کولمبیا یونیورسٹی کی ڈین کی لسٹ میں بھی شامل ہوئیں۔
جانوی کی کرکٹ میں دلچسپی
جوہی چاولہ نے یہ بھی کہا کہ جانوی کو کرکٹ میں خاص دلچسپی ہے۔ “جب وہ کرکٹ کے بارے میں بات کرتی ہے تو کھلاڑیوں اور کھیل کے باریک پہلوؤں کے بارے میںبہت معلومات رکھتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








