معروف عالمِ دین علامہ ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: معروف عالم دین علامہ ناظر عباس تقوی کو سعودی حکام نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں گرفتار کرلیا۔

علامہ ناظر عباس تقوی کی گرفتاری سے متعلق پوسٹ اُن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے ایڈیشنل سیکرٹری کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا پوسٹ میں اُن کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ عالم دین کی گرفتاری کے بعد اُن کے پیروکاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انھیں شب ولادت امام علیؑ کے موقع پر خانہ کعبہ میں علیؑ ولی اللہ کا پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

علامہ نذیر کے حامیوں اور پیروکاروں نے دفترِ خارجہ پر زور دیا کہ وہ عالمِ دین کو سعودی حکومت کی قید سے رہا کروانے کیلئے اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔

Related Posts