کراچی کے جناح اسپتال سے حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: صوبائی دارالحکومت کے جناح ہسپتال سے 24 سالہ حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی، خاتون کو گزشتہ روز گیارہ بجے زچگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لاپتہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ خاتون کو صبح 11 بجے زچگی کیلئے اسپتال لایا گیا تھا، دوپہر ایک بجے خاتون کھانا کھانے کے لیے اسپتال سے باہر گئی، کھانا کھانے کے بعد وہ دوبارہ اسپتال چلی گئی تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے کیمروں میں خاتون کے اسپتال کے اندر جانے کی ویڈیو ہے لیکن واپسی باہر جانے کی کوئی ویڈیو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں خاتون کے نام سے کوئی انٹری نہیں، اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کو تین چار گھنٹے بعد آنے کا کہا تھا ، تاہم  چار گھنٹے بعد خاتون کی نند اسے لیبر روم میں لے کر آئی، جس کے بعد خاتون نے اپنی نند کو اس کے شوہر سے موبائل فون لانے کا کہا، نند جیسے ہی موبائل فون دینے لیبر روم گئی تو خاتون وہاں نہیں تھی۔

لاپتہ خاتون کے شوہر وسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں 4 گھنٹے پہلے کی سی سی ٹی ویڈیو دکھائی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بیوی باہر جاتے نظر نہیں آئی۔

وسیم نے کہا کہ صبح اسپتال میں جو ڈاکٹر ملی تھی اب انتظامیہ کہتی ہے کہ وہ ڈاکٹر چھٹیوں پر ہے۔ پولیس نے خاتون کےاہل خانہ کی گمشدگی کی شکایت پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

Related Posts