جیل میں ازدواجی تعلقات کی اجازت دو؛ عمران اور بشریٰ کیلئے شرعی سہولتوں کی مانگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے اڈیالہ جیل میں ازدواجی تعلقات کی اجازت سے متعلق ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

درخواست شاہد یعقوب نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی باقاعدہ نکاح کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اس لیے انہیں ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور تنہائی میں ملاقات کا قانونی اور شرعی حق حاصل ہے جس سے انہیں محروم رکھا جا رہا ہے۔

معروف صحافی بلال غوری نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ شاہد یعقوب نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ دونوں کو ازدواجی ملاقات کے لیے سہولیات فراہم کرے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور القادر ٹرسٹ کیس” میں 14 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں الزام ہے کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ (تقریباً 50 ارب روپے) کی رقم کو القادر ٹرسٹ کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

Related Posts