سرکاری ملازمین کی موجیں؛ سندھ حکومت نے پنشن کا پرانا سسٹم بحال کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ حکومت نے اپنی متعارف کروائی گئی کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کو ختم کرکے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم دوبارہ بحال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے صوبے میں نئے ملازمین کیلئے سندھ ڈیفائنڈ کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم (SDCPS) کی منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے تحت روایتی پنشن اور گراؤٹی کے بجائے کنٹریبیوٹری پنشن نظام نافذ کیا جانا تھا۔

اس نظام میں ہر سرکاری ملازم کو اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ماہانہ جمع کرانا ہوتاجبکہ حکومت ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 12 فیصد اضافی رقم بطور تعاون دیتی۔

ستمبر میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ایک نئے شق کا اضافہ کیا گیا جس کے تحت نئے ملازمین جو اس قانون کے نفاذ کے بعد بھرتی یا مستقل ہوں گے انہیں روایتی پنشن اور گراؤٹی کا حق نہیں ملے گا بلکہ وہ کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کے تحت آئیں گے۔

تاہم ایک سال بعد 17 ستمبر کو سیکریٹری فنانس نے ایک آفس میمورینڈم جاری کیا جس میں 1 نومبر 2024 کو جاری ہونے والے میمورینڈم کو واپس لے لیا گیا اور اس طرح سرکاری طور پر اس اسکیم کا خاتمہ کر دیا گیا۔

Related Posts