تنخواہ کے ساتھ ساتھ پنشن بھی ملے گی! وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے ملازمین کے لیے پنشن اور تنخواہ دونوں ایک ساتھ حاصل کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے اپریل 2025 اور جون 2025 میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز کو فوری اثر سے واپس لے لیا ہے، جس کے بعد ریٹائرڈ ملازمین اب دونوں مراعات حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 2025 کے نوٹیفکیشن میں 60 سال سے زائد عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کو یہ پابند کیا گیا تھا کہ وہ ری ایمپلائیمنٹ پر صرف پنشن یا تنخواہ میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ جون میں اس میں جزوی نرمی دی گئی کہ پنشن جاری رکھی جا سکتی ہے لیکن تنخواہ کو پنشن کی برابر رقم سے کم کر دیا جائے گا۔ اب دونوں نوٹیفکیشنز واپس لے کر پرانی پالیسی بحال کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہٹانے کی وجہ اہم عہدوں پر تجربہ کار پروفیشنلز کو دوبارہ سرکاری ملازمت پر راغب کرنے میں مشکلات تھی کیونکہ کم مراعات کی وجہ سے ماہرین سرکاری ملازمت قبول نہیں کر رہے تھے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس اقدام سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، خاص طور پر بیوروکریسی، کو فائدہ ہوگا جو ری ایمپلائیمنٹ پر ڈبل بینیفٹس حاصل کر سکیں گے تاہم پنشن اصلاحات کے دیگر اقدامات، جیسے پنشن کا حساب آخری دو سال کی اوسط تنخواہ پر کرنا اب بھی نافذ عمل ہیں۔

Related Posts