شراب و شباب کی محفل میں گولیوں کی برسات! جنوبی افریقا کے پب میں خواتین سمیت 9 افراد سے جینے کا حق چھین لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛؛ نیو یارک پوسٹ)

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے تقریباً 46 کلومیٹر مغرب میں واقع بیکرزڈال ٹاؤن شپ میں ایک لائسنس یافتہ ٹیورن (بار) پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 1 بجے (مقامی وقت) پیش آیا اور ملک میں تین ہفتوں کے اندر دوسرا ماس شوٹنگ کا واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق تقریباً 12 نامعلوم مسلح حملہ آور دو گاڑیوں، ایک سفید وین (کومبی) اور ایک سلور سیڈان میں آئے اور کوا نوکسولو ٹیورن کے اندر موجود لوگوں پر رائفل اور ہینڈ گنز سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 7 مرد اور 2 خواتین ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

At least nine people killed in shooting at South Africa tavern | Gun  Violence News | Al Jazeera

جوہانسبرگ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے وسیع سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کرائم سین مینجمنٹ ٹیمیں، کرائم انٹیلی جنس افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھا کر رہی ہیں اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا اور تحقیقات جاری ہیں۔

9 Killed in Mass Shooting at Tavern in South Africa - The New York Times

واقعہ کے دوران حملہ آوروں نے مقتولین کے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا ہلاک ہونے والوں میں ایک آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جو ٹیورن کے باہر موجود تھا۔

9 killed, 10 wounded in South African pub shooting

پولیس حکام نے ٹیورن مالکان کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے جس میں داخلی دروازوں پر سیکیورٹی گارڈز اور باقاعدہ گشت شامل ہیں۔ یہ علاقے میں دو ہفتوں کے اندر دوسرا ایسا واقعہ ہے۔

جنوبی افریقہ میں حالیہ برسوں میں ٹیورنز اور شیبینز (بارز) پر ماس شوٹنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو ملک میں بلند قتل کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔ دسمبر کے شروع میں پریٹوریا کے قریب ایک غیر قانونی بار پر فائرنگ میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Posts