بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کونفرت انگیزتقاریرکےالزام میں لندن پولیس نے ایک بارپھرطلب کیاتھا،بعدازاں انہیں ضمانت پرچھوڑدیاگیا۔
بانی ایم کیوایم پولیس کوبیان دینےوسطی لندن کےپولیس اسٹیشن پہنچےتھے،انہیں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نفرت انگیزتقاریرکےالزا م میں سوال وجواب کےلیےطلب کیاتھاتاہم بعدمیں انہیں ضمانت پرچھوڑدیاگیااوران کی ضمانت میں توسیع بھی کردی گئی۔
یادرہے کہ رواں سال 11جون کواسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیاتھااوران کےگھرکی تلاشی بھی لی گئی تھی، اس حوالے سےپاکستانی حکومت نے برطانیہ کوتفصیلات فراہم کی تھیں،تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا تھاجس کامشورہ ان کےوکلانےدیاتھا۔ بعد ازاں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی اورانہیں ضمانت پررہابھی کردیاگیاتھا۔لندنپولیس کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔
الطاف حسین کےخلاف 2016 میں اشتعال انگیز تقاریر کے تناظر میں تحقیقات کاآغازہواتھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








