پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے
راولپنڈی: پاک فوج میں 5لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پرتقرریاں کردی گئیں، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈتعینات کردیاگیا۔

راولپنڈی: پاک فوج میں 5لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پرتقرریاں کردی گئیں، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈتعینات کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلےکیےگئے،  لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہےجبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈنینس فیکٹریز تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج میں 4میجرجنرل کوترقی دےکر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا تھا۔  ترقی پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

Related Posts