ناروے کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

ناروے کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ناروے کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: نارویجن سفیر پیرالبریٹ السیس نے سپہ سالار سے ملاقات کے دوران علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اعتراف کیا، انہوں نے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ناروے کے سفیر پیرالبریٹ السیس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ناروے کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

ناروے کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Posts